21 February 2020 - 14:01
News ID: 442151
فونت
آیت الله مکارم شیرازی ووٹ ڈالنے کے بعد :
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے ۲۱ فروری بروز جمعہ روز انتخابات کو ایرانی قوم کے لئے خوشی و فیصلہ کن روز جانا ہے اور تمام لوگوں سے اس سخت حالات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کی اپیل کی ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد و مرجع تقلید نے آج جمعہ کے روز پارلیمنٹ کے گیارہویں دور کے انتخابات اور ماہرین کی کونسل کے پانچویں دور کے پہلے وسط مدتی انتخابات  کے شروع ہوتے ہی صندوق نمبر ۵۶۳ میں اپنا ووٹ ڈالا ۔

آج ایرانی قوم کے لئے خوشی و فیصلہ کن روز ہے | سب لوگ انتخابات میں شرکت کریں

مرجع تقلید نے اس انتخابات میں شرکت کرنے کے بعد اپنے مختصر سے بیان میں اس انتخابات کو منعقد کرنے والے حکام و کار مندوں کی کوشش و زحمات کی قدردانی کی اور تمام لوگوں سے بوتھ پر حاضر ہوکر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : آج کا روز ایرانی قوم کے لئے خوشی و فیصلہ کن ہے ، انشا اللہ لوگ اپنے سنہرے پتے میں دوسرے اپنے سنہرے پتے اضافہ کر کرے دشمن کو مایوس کرے نگے ۔

آج ایرانی قوم کے لئے خوشی و فیصلہ کن روز ہے | سب لوگ انتخابات میں شرکت کریں

مرجع تقلید نے وضاحت کی : بحمد اللہ سب لوگ رشد فکری کے مالک ہیں اور نظام و ملک کے سلسلہ میں اپنی ذمہ داری کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور جانتے ہیں کہ اس سخت حالات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت میں کوتاہی نہیں کرے نگے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے بیان کیا : انشاء اللہ سب لوگ ایک الہی فرض اور سماجی ذمہ داری کے عنوان سے اس انتخابات میں شرکت کریں اور ایک مفید و پر ثمر انتخابات سے ہمکنار ہونگے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬